پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) نے وزارت تجارت کے اشتراک سے بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں میں تعینات ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسرز (ٹی آئی اوز) کے لئے ٹریڈ انفارمیشن پورٹل آف پاکستان (ٹی آئی پی پی) پر تعارفی سیشن ز کا اہتمام کیا تاکہ انہیں پورٹل اور اس کی مختلف خصوصیات کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔ مشرق وسطیٰ، افریقہ، امریکہ، یورپ اور وسطی اور جنوب مشرقی ایشیا میں تجارتی مشنوں میں خدمات انجام دینے والے 40 سے زائد ٹی آئی اوز نے مختلف ٹائم زونز کے مطابق دو دن کے اجلاسوں میں شرکت کی۔
یہ سیشن پی ایس ڈبلیو ڈومین آفیسرز جناب عمیر محمود صدیقی اور جناب حافظ محمد احمد نے منعقد کیے۔ ٹی آئی اوز کو پورٹل کا واک تھرو دیا گیا اور دستیاب خدمات اور خصوصیات بشمول تجارتی قوانین/ضوابط کی ڈیجیٹل لائبریری، اسمارٹ سرچ فیچرز، گائیڈڈ سفر اور ٹریڈ ڈائریکٹریوں کے بارے میں بتایا گیا۔ بریفنگ کے بعد انٹرایکٹو سوال و جواب سیشن بھی ہوئے۔
ٹی آئی اوز نے پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی تجارت میں مصروف غیر ملکی کاروباری اداروں اور افراد کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی رہنمائی کے لئے پورٹل تیار کرنے میں پی ایس ڈبلیو کی کوششوں کو سراہا جنہیں صارفین کی اشیاء، استعمال شدہ گاڑیوں اور موبائل فونز پر عائد کسٹم ڈیوٹی اور دیگر ٹیکسوں کے بارے میں اکثر معلومات درکار ہوتی ہیں۔
ٹریڈ انفارمیشن پورٹل سرحد پار تجارت سے متعلق تمام معلومات کے لئے ایک ہی ایکسس پوائنٹ فراہم کرتا ہے۔ 77 سے زائد سرکاری اداروں کے 530 سے زائد قوانین، ضوابط، طریقہ ہائے کار اور تجارت سے متعلق دیگر اقدامات کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا گیا ہے اور اب ان تک آن لائن رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ پورٹل 31 مارچ 2022 کو عالمی تجارتی تنظیم کے تجارتی سہولت معاہدے کے تحت پاکستان کے عزم کے مطابق شروع کیا گیا تھا اور اب www.tipp.gov.pk کے زریعےاس پر رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ٹی آئی پی پی سرکاری شعبے کی کمپنی پی ایس ڈبلیو سی کا ایک اقدام ہے جسے پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 کی دفعات کے تحت پی ایس ڈبلیو سسٹم کے 'آپریٹنگ ادارے' کے طور پر بنایا گیا ہے۔