درآمد کے لئے رہنمائی
اس صفحہ پر پاکستان کے متوقع برآمد کنندگان کو مفید معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ یہاں کاروبار کے آغاز سے لے کر اشیاء کی برآمد تک تمام مفید معلومات اور قانونی فریم ورک کو بیان کیا گیا ہے۔ قوانین کی تعمیل سے متعلق معلومات کے علاوہ اس صفحے پرفی الوقت ناٖفذالعمل برآمدی پالیسی آرڈر کی روشنی میں اشیاء کے قابل برآمد ہونے کو نمایاں کیا گیا ہے۔ آپ کسٹمز ایجنٹوں کی خدمات حاصل کرنے، سامان كی ڈیکلریشن جمع کرانے اور وئیرہاؤس کی سہولیات کے بارے میں معلومات اور اپنی اہلیت بھی معلوم کرسکتے ہیں۔ آپ ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈیپ) کی طرف سے تیار کی جانے والی مرحلہ وار رہنما گائیڈ بھی ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
ایک فرد، کمپنی اور افراد کی
ایسوسی ایشن (اے او پی) یا غیر ملکی شہری کو رجسٹرڈ تب سمجھا جائے گا، جب وہ آئی ار آئی اس
پورٹل پراپنا اندراج کر چکے ہوں گے۔ ایف بی آر کے ساتھ اندراج آپ کو نیشنل ٹیکس نمبر
یا
رجسٹریشن نمبر فراہم کرتا ہے۔ افراد کے معاملے میں 13 ہندسوں کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی
کارڈ (سی ان آی سی)
یا رجسٹریشن نمبر کے طور پر
استعمال کیا جائے گا۔
یا
اور کمپنی کے لیے رجسٹریشن نمبر اندراج
کے بعد موصول ہونے والے 7 ہندسوں کا
ہے۔ یہ اسناد
پورٹل، آن لائن انکم ٹیکس
سسٹم تک رسائی کی اجازت دیتی ہیں، یہ واحد طریقہ ہے جس کے ذریعے آن لائن انکم ٹیکس ریٹرن
جمع کرائی جا سكتی ہے۔
برائے مہربانی کلک کریں نیشنل ٹیکس نمبر کی رجسٹریشن کا طریقہ کارملاحظہ کرنے کے لئے برائے مہربانی یہاں
کچھ صورتوں میں سرکاری ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق پرائیویٹ لمٹیڈ کمپنی کے لئے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے ساتھ رجسٹر ہونا لازمی ہے۔
برائے مہربانی یہاں کلک کریں بزنس کی رجسٹریشن کا طریقہ کار ملاحظہ کرنے کے لئے
تاجر فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے
سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر
حاصل کر سکتا ہے۔
پی ایس ڈبلیوایک مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو تجارت اور ٹرانسپورٹ میں شامل فریقوں کو تمام درآمد، برآمد اور ٹرانزٹ سے متعلق ریگولیٹری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے سنگل انٹری پوائنٹ کے ساتھ معیاری معلومات اور دستاویزات درج کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ی ایس ڈبلیو سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے تجارتی لین دین کرنے کے لئے تاجروں کو پی ایس ڈبلیو کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ رجسٹریشن كے عمل كو پورا كرنے كے لیے یہاں کلک کریں
مختلف اشیاء کی درآمد کے لئے برآمد کنندہ کو خود کواس شے کی گورننس کے ذمہ دار متعلقہ ادارے کے پاس اندراج کرانا لازم ہوگا۔
بیجوں کے کاروبار کی رجسٹریشن کے لئے یہاں کلک کریں۔
ٹریڈر (صوبائی / ریاستی وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ) کی رجسٹریشن کے لئے یہاں کلک کریں۔
مچھلی کے برآمد کنندہ کی رجسٹریشن۔
برآمد کنندگان کی پاکستان ٹوبیکو بورڈ میں رجسٹریشن کے لئے یہاں کلک کریں۔
سونے کے زیورات کے برآمد کنندگان ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان میں رجسٹریشن کے لئے یہاں کلک کریں۔
پاکستان میں درآمد کے لئے بہت سی اشیاء کے لئے متعلقہ ادارے کے ساتھ رجسٹر ہونا لازمی ہے۔
بیج کی قسم کے اندراج کے لئے یہاں کلک کریں۔
میڈیکل ڈیوائسز کی پروڈکٹ لسٹ میں اندراج / رجسٹریشن کے لئے یہاں کلک کریں۔
ادویات(انسانی استعمال کے لئےادویات سازی کے اجزا) کی رجسٹریشن کے حصول کیلئے یہاں کلک کریں۔
اگر کوئی درآمد کنندہ ایسی اشیاء درآمد کرنا چاہتا ہے جو سینیٹری اور فائیٹو سینیٹری قواعد سے مشروط ہوں تو اسے ان مصنوعات سے متعلق خصوصی ضوابط کی تعمیل کرنا ہوگی جیسا کہ پاکستان کے متعلقہ قوانین میں واضح کیا گیا ہے اور متعلقہ سرکاری اداروں کے ذریعے اسے نافذ کیا گیا ہے۔درآمد کنندہ کو ان اشیاء کے لئے جو وہ درآمد کر رہا ہے یا درآمد کرنا چاہتا ہے، متعلقہ سرکاری ادارے سے پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔اس خاص آئٹم جس پرمخصوص سینیٹری اور فائیٹو سینیٹری قواعد کا اطلاق ہوتا ہے،ان كی تفصیلات جاننے کیلئے کموڈٹی اینڈ ٹیرف پیج پر 8 ہندسوں پر مشتمل ٹیرف کوڈ استعمال کرتے ہوئے وہ مصنوعات تلاش کریں یا (مئیر) پیج پر جائیں۔
موجودہ نظام کے آٹومیشن کے بعد، کسی خاص کنسائنمنٹ کے لیے کس چینل کا انتخاب کرنا ہے اس کا فیصلہ مکمل طور پر کمپیوٹر پر ہوتا ہے۔ یہ نظام برآمد کنندہ کی تاریخ کا تجزیہ کرکے فیصلہ کرتا ہے اور برآمد کرنے کے عمل میں شامل بیشتر اسٹیک ہولڈرز کو مربوط کرتا ہے اور اس عمل کو تیز تر بنایا ہے۔
ا-معاہدے کے مطابق رسید، پیکنگ لسٹ اور دیگر دستاویزات کی تیاری
ب- ایف آئی
(
ذریعے)۔کا لنکایف ای سرکلر
نمبر 06 برائے 2021 تاریخ 19 جولائی 2021، 01 کا 2021، 03 کا 2021 اور 14 کا 2018۔
پ- گڈز ڈیکلریشن اور کسٹم کلیئرنس كو برآمد کنندگان یا کلیئرنگ ایجنٹ کے ذریعہ بھرنا۔
ت-شپمنٹ کے لیے فریٹ فارورڈرز کے ساتھ معاہدہ۔
ج- سامان كا کارگو جہاز پر لوڈ ہونا۔
چ-شپنگ کمپنی/ فریٹ فارورڈر کی جانب سے بل آف لینڈنگ کا اجراء۔
ح-سرٹیفکیٹ آف اورجن (چیمبر کے ذریعے) یا (پاکستان کی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کے ذریعے حاصل كی گیا ہو۔
خ-تیسری پارٹی کے انسپکٹروں کی طرف سے معائنہ سرٹیفکیشن (اگر ضرورت ہو)۔
س-حکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی طرف سے جاری کردہ سینیٹری/فائیٹو سینیٹری سرٹیفکیٹ۔
ش-انشورنس سرٹیفکیٹ۔
مختلف قسم کی مصنوعات کے لئے پرمٹ حاصل کرنا ضروری ہوسکتا ہے۔ پرمٹ میں اس بات کی تصدیق ہونی چاہیے کہ یہ مصنوعات مختلف تیکنیکی اورکوالٹی کے معیارات کے مطابق ہیں۔ پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس قیو سی اے) معیارات كو یقینی بنانے کا قومی ادارہ ہے۔ پی ایس قیو سی اے کے مقاصد میں قومی معیارات کا تعین اور انہیں لاگو کرنا ہے اور معائنہ كرنے والی ایجنسیوں کا اندراج اور بین الاقوامی معیارات کی تعمیل کے لئےصنعتی خام میٹریل اور تیارشدہ مصنوعات کا اندازہ لگانا شامل ہے۔
درآمد کے مرحلے میں پاکستان کے معیارات کی تکمیل کے لئے لازمی آئٹم کی فہرست کے لئے یہاں کلک کریں
درآمد کنندہ اور اس کی نمائندگی کے لئے مجاز کسٹمز کلیئرنگ ایجنٹ کے ذریعے کسٹمز کلیئرنس حاصل کرنے کے لئے ایک درآمدی ڈیکلریشن بنایا جاتا ہے۔ یہ درآمد کرنے والے ملک کے درآمدی ضوابط کی تعمیل کا عمل ہے۔ عام طور پر حکومتیں درآمدی ڈیکلیریشن طلب کرتی ہیں۔ یہ ملک اور مصنوعات پر منحصر ہے کہ اضافی معاون دستاویزات بھی مانگ لی جائیں۔کسٹمز کلئیرنس کے ساتھ اکثر ادائیگی یا قابل اطلاق درآمدی ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ادائیگی کا معاہدہ بھی لگایا جاتا ہے۔
فی الحال کلیئرنس کیلئے کسٹمز دفتر میں داخل ہونے والے تمام درآمدی کارگو کے ساتھ پیکنگ لسٹ اور انوائس کی ایک نقل ہوتی ہے۔ ایسی دستاویزات سامان کے مالک اورکیرئیر کی ذمہ داری ہوتی ہیں۔ سامان کے مالک اور کیرئیر کو مقررہ طریقے سے دستاویزات رکھنے کی شرط کو واضح طور پرپیکنگ یا کارگو بھجوانے والے شخص کو بتائے گا۔
مذکورہ بالا دستاویزات کی بنیاد پروی باک آن لائن سسٹم استعمال کرتے ہوئے خود یا مجاز کسٹمز کلئیرنس ایجنٹ کے ذریعے سامان کا ڈیکلریشن جمع کرائے گا جس میں درآمد شدہ سامان کے بارے میں درست معلومات دی جائیں گی اور پھر خود تشخیصی بنیاد پر سامان پر واجب الادا ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ادائیگی کرے گا۔
اس وقت کسٹمز رسک مینجمنٹ سسٹم (آر ایم ایس) میں سامان کی ڈیکلریشن پرگرین، زرد اور سرخ چینل کے نشان لگائے جا سکتے ہیں۔ پھر کسٹمز حکام درآمد کنندہ کی طرف سے ڈیکلریشن میں ظاہر کی گئی درجہ بندی، قیمت، حاصل کی جانے والی چھوٹ،ڈیوٹی اور ٹیکسوں کے تخمینہ جات اورطریقہ کار کے دیگر لازمی تقاضوں کی تصدیق / توثیق کریں گے اور جائزہ لیں گے کہ کیا ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں مزید کوئی رقم جمع کرائی جانی ہے یا نہیں۔
برائے مہربانی یہاں کلک کریں درآمدات کی کسٹم کلئیرنس کا مکمل طریقہ کار ملاحظہ کرنے کے لیے برائے مہربانی
پاکستان میں کسٹمز کلیئرنس سے متعلق سرگرمیوں کے لئے کسی کسٹمز ہاؤس ایجنٹ کا تقرر لازمی نہیں ہے۔ کسٹمز ایکٹ مجریہ 1969ء (آرٹیکل 44) کے مطابق، کوئی بھی درآمد کنندہ اور برآمد کنندہ اپنی کنسائنمنٹ کے دستاویزات براہ راست جمع کرا سکتا ہے۔
تاہم کسٹمز ایکٹ مجریہ 1969ء کے آرٹیکل 207 کے مطابق کوئی بھی شخص پرنسپل کی طرف سے کسٹم کلیئرنس سے متعلق کسی بھی سرگرمی یا کسی کسٹم سٹیشن پر اشیاءیا سامان کی درآمد یا برآمد کے لئے کام نہیں کرے گا جب تک کہ اسے قواعد و ضوابط کے مطابق کسٹم ایجنٹ کے طور پر لائسنس نہیں مل جاتا۔
مزید تفصیلات کے لئے براہ مہربانی یہاں کلک کریں
درآمد شدہ اشیاء پر ان کی ظاہر کی گئی قیمت کےفیصد کے حساب سے کسٹمز ڈیوٹی کی ادائیگی لازمی ہے۔پاکستان میں درآمد شدہ سامان پر قابل ادائیگی ڈیوٹی کی شرح اجناس اور اس ملک جہاں سے سامان برآمد کیا گیا اور وہاں قابل اطلاق ترجیحی ڈیوٹی سے مختلف ہو سکتی ہے۔اشیاء کی درجہ بندی کے لئے(ہارمنازڈ سسٹم ـ ایچ ایس) کوڈ (جسے عام طور پر ٹیرف کوڈ کہاجاتا ہے) استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ درآمد کنندہ کا فرض ہے کہ وہ درآمد کی جانے والی اشیاء کا درست درجہ، ملک جہاں اشیاء تیار کی گئیں، ان کی قیمت اور مقدار ظاہر کرے۔ کسٹمز ڈیوٹی سامان کی قیمت کے مطابق لگائی جاتی ہے۔ کسٹمز ڈیوٹی کے علاوہ حکومت ملک میں تیارکردہ یا درآمد شدہ مختلف اشیاء کی قیمت پر ادا کی جانے والے ڈیوٹی پر 17.0 فیصد سیلز ٹیکس وصول کرتی ہے۔ کسٹمز ڈیوٹی اور دیگر ٹیکس پاکستانی روپے میں ادا کیئے جا سکتے ہیں۔
یہاں آپ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ڈیوٹی کیلکولیٹر پر رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
کسٹمز حکام کو ڈیکلریشن پیش کرنے اور اس کے معائنے کے بعد درآمد کنندہ کو کل واجب الادا درآمدی ٹیکس جمع کرانا ہوں گے۔ زیادہ تر کسٹمز دفاتر میں ای پیمنٹ پلیٹ فارم کے ذریعے ادائیگی وصول کی جاتی ہے۔ ادائیگی کی تصدیق اور ڈیکلریشن کی جانچ کے بعد ایک ریلیز آرڈر جاری کیا جاتا ہے اورسامان درآمد کنندہ کو جاری کردیا جاتا ہے۔
گودام میں رکھے گئے سامان کو ان کی اصل شکل میں برآمد کیا جا سکتا ہے پیرا 10 (جی) کے لحاظ سے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 اور کسٹمز ایکٹ 1969کے سیکشن 105،کے تحت اور جی سی او 2 کا 2005کی ضروریات کی تکمیل پر ۔[درآمد شدہ سامان ان کی اصل اور غیر پروسیس شدہ شکل میں بشرط کہ بصری خط، پیشگی ادائیگی، کریڈٹ کے استعمال کے خط، دستاویزات کی قبولیت کے خلاف دوبارہ برآمد کیا جائے یا موخر ادائیگی کے خلاف کی جائے گی۔ اس طرح کی دوبارہ برآمد بینکوں (ای فارم) میں دستیاب برآمدی فارم کے خلاف کی جائے گی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے بانڈڈ گوداموں میں ذخیرہ شدہ درآمدی اشیاء کی دوبارہ برآمد کے لئے مقرر کردہ طریقہ کار سے مشروط ہوگی۔
مزید تفصیلات کے لیے برائے مہربانی یہاں کلک کریں
ایکسپورٹ پالیسی آرڈ 2022 ء کے مطابق جو اس ار او 545(آئی )/2022 مورخہ 22 اپریل 2022 ءکے تحت جاری کیا گیا معاوضہ بانڈ یا بینک گارنٹی پیش کرنے پر متعلقہ کلکٹر آف کسٹمز کی طرف سےسامان کی عارضی درآمد و برآمد کی اجازت دی جاتی ہے۔مقررہ مدت کے دوران سامان کی دوبارہ برآمد کو یقینی بنانے کیلئے کسٹمز حکام کا معاوضہ بانڈ یا بینک گارنٹی کے بارے میں مطمئن ہونا ضروری ہے۔ –
الف-تعمیراتی کمپنیوں یا فرموں، تیل اور گیس کی کمپنیوں، تیل تلاش کرنے یا پیدا کرنے والی کمپنیوں، کانکنی سے متعلق کمپنیوں، ان کے مجاز یا منظور شدہ کنٹریکٹرز، سب کنٹریکٹرز اور سروس کمپنیوں اور ریفائنریز کو خصوصی مشینری سمیت تمام پلانٹ، مشینری اور آلات چاہے وہ نئے ہوں یا استعمال شدہ ہوں سوائے سیکنڈہینڈ یا استعمال شدہ مسافر گاڑیوں، ٹرکوں، بسوں اور 10 سے 12 ٹن گنجائش کے جامد روڈ رولرز 55ہارس پاور کے درآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی۔اس کے لئے کنٹریکٹر، سب کنٹریکٹر یا سروس کمپنیوں کے متعلقہ شعبے کی توثیق کرنے والی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی طرف سے سرٹیفکیٹ درکار ہوگا۔
شرطیکہ تعمیراتی کمپنیوں کی طرف سے عارضی بنیادوں پر درآمد کی جانے والی مشینری یا ایکوپمنٹ کی تمام جائز زمرہ جات کو مستقل طور پر رکھنے کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی اجازت درکار ہوگی اور اس کے لئے متعلقہ قوانین کے تحت کسٹمز کی طرف سے متعین کی جانے والی ڈیوٹی اور ٹیکس اداکرنا ہوں گی۔
ب-ائیرلائنز اور شپنگ لائنز کودرآمد و برآمد کی بنیاد پراشیاء درآمد کرنے کی اجازت ہوگی ماسوا ضمیہ الف، ب اور ج میں درج اشیاء کے جب تک انہیں اس حکم کے تحت خصوصی طور پر اجازت نہ دی جائے۔ اجازت نہ دی جائے۔ ;
ج- پاکستان سے باہر کسی ملک کے لئے کوئی بھی اشیاء جو اس ملک کو دوبارہ برآمد کرنے کے لئے پاکستان پابند ہے۔
د- پاکستان سے باہر کسی ملک میں بطور شپ سٹورز دوبارہ برآمد کیلئے کوئی بھی درآمد شدہ اور بانڈڈ سامان بغیر معاوضہ بانڈ یا بینک گارنٹی کے برآمد ہو رہا ہو۔
ر- حکومت یا فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری یا چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے سرکاری طور پر منعقد کیے جانے والے میلوں اور نمائشوں میں رکھے جانے والے میٹریل کے لئے اشیاء کی درآمد کی اجازت دی جائے گی سوائے ان اشیاء کے جو ضمیمہ جات الف، ب اور ج میں درج ہیں اور ان کے لئے اس آرڈر کے تحت خصوصی اجازت نہ دے دی جائے ۔ تاہم تحائف، واجب الادا ڈیوٹی کی ادائیگی پر فروخت، عطیات اور فضلے وغیرہ کی اجازت دے دی جائے گی۔
بشرطیکہ پاکستان میں قائم انجمنان اور انفرادی کمپنیوں کو میلوں اور نمائشوں میں رکھنے کے لئے نمائش کا میٹریل درآمد کرنے کی اجازت دے دی جائے گی ۔ تاہم ضمیمہ جات الف، ب اور ج میں درج اشیاء کیلئے ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی توثیق درکار ہوگی۔
س- ضمیمہ جات الف، ب اور ج میں درج اشیاء کے سوامحدود مدت کیلئے نمائش، سجاوٹ، ٹیسٹ یا آزمائش کے مقصد سے کوئی بھی سامان۔
ط- سائنسدانوں، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین، ڈاکٹروں، ٹیکنیشینز اور انجینئروں کی طرف سے درآمد کیے جانے والے سیکنڈ ہینڈ ٹول اور پیشہ وارانہ آلات چاہے وہ اپنے نام سے درآمد کریں یا پاکستان میں اس کمپنی کے نام سے جس کے لئے وہ درآمد کیے جارہے ہیں
ظ- آثار قدیمہ کے مشن کی طرف سے درآمد کیے جانے والے کھدائی کے آلات اور میٹریل، (ع) متعلقہ وزارت کی طرف سے سفارش پر پاکستان میں سائنس کی تعلیم یا ثقافتی سیمینارز کیلئے درآمد کیے جانے والے سائنسی و تعلیمی آلات، (غ) پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں جیسے صحافیوں، پریس فوٹوگرافروں، ٹیلی وژن ٹیم کے ممبروں، براڈ کاسٹنگ یونٹوں، فلم کمپنیوں، ٹھیٹر اورسرکس کمپنیوں کی طرف سے اپنی پیشاوارانہ ضروریات کے لئے درآمد کیا جانے والا ایکوپمنٹ اور میٹریل بشرطیکہ پاسپورٹ پر توثیق کی گئی ہو
ف- کارگو کی نقل و حرکت کے لئے شپنگ کنٹینرز
ق- سرحد پر کسٹم سٹیشن کے ذریعے درآمدشدہ کارگو لے کر آنے والے غیر مملک میں رجسٹرد ٹرک اورکارگو ٹرانسپورٹ گاڑیاں، اس کے لئے پاکستان اور متعلقہ ملک جہاں سے ان گاڑیوں کا تعلق ہے کے درمیان باہمی تعاون کی بنیاد پر باہمی یا کثیرالجہتی معاہدہ ضروری ہوگا
ک- موجودہ صنعت کو پاکستان میں مرمت کے مقصد سے انجینئرنگ کا سامان، قالین، کھیلوں کا سامان اور سرجیکل ایکوپمنٹ پاکستان میں درآمد اور بعد دوبارہ برآمدکرنے کی اجازت دی جائے گی۔ اس کے لئے کسٹم حکام کے سامنے معاوضہ بانڈ یا بینک گارنٹی پیش کرنا ضروری ہوگا تاکہ ایک مخصوص مدت کے اندر اس کی دوبارہ برآمد کو یقینی بنایا جاسکے
گ- وارنٹی کی مدت کے دوران مرمت کے ذریعے نقص دور کرنے کے لئے پاکستانی برآمد کنندگان کو برآمد شدہ سامان دوبارہ درآمد کرنے کی اجازت ہے لیکن اس کے لئے فروخت کے معاہدے کی شرط ہے اور معاوضہ بانڈ پیش کرنے پر بشرطیکہ متعلقہ کلکٹر آف کسٹمز اس سے مطمئن ہو۔
معاوضہ بانڈ پیش کرنے پر بشرطیکہ متعلقہ کلکٹر آف کسٹمز اس سے مطمئن ہو۔
ل- اے ٹی اے کارنٹ (استنبول کنونشن مجریہ 1990ء) کے تحت عارضی داخلے کی دستاویزات کسٹم کا اجازت نامہ بطور ضمانت پیش کرنے پر نقل و حمل کے ذرائع سمیت سامان کی درآمد کی اجازت دی جائے گی سوائے ضمیمہ جات الف، ب اور ج میں درج اشیاء کے
م- اے ٹی اے (استنبول کنونشن مجریہ 1990ء) کے تحت تمام مقررہ شرائط پوری کرنے پرذرائع نقل و حمل سمیت سامان کی درآمد کی اجازت دی جائے گی۔ تاہم اس میں ضمیمہ جات الف، ب اور ج میں درج اشیاء شامل نہیں ہیں
ن- کوہ پیمائی مہمات کو درآمد و برآمد کی بنیاد پر اپنا ایکوپمنٹ اور میٹریل درآمد کرنے کی اجازت دی جائے اگر ایکوپمنٹ اور میٹریل دوبارہ برآمد نہیں کیے جاتے تووہ ایسا ایکوپمنٹ اور میٹریل مقامی کوہ پیما کلبوں کو بطور عطیہ دے سکتے ہیں۔ اس کے لئے انہیں کوہ پیما کلب کی طرف سے کسٹمز حکام کو ایک سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا کہ درآمد و برآمد کی بنیاد پر لایا جانے والا ایکوپمنٹ اور میٹریل اس کلب کو بطور عطیہ دیا جارہا ہے؛ اور
و- وزارت داخلہ کی طرف سے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی شرط پر غیر ملکی شکاریوں کو اسلحہ اور بارود کی عارضی درآمد و برآمد کی اجازت دی جائے گی۔
مزیدمعلومات کے لئے براہ مہربانی درآمدی پالیسی آرڈر مجریہ 2022ء ملاحظہ کریں
حکومت کوقانونی ریگولیٹری آرڈر جاری کرکےقابل ادائیگی کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ دینے کا اختیار ہے۔ ڈیوٹی سے استثنیٰ کا مقصد جیسا کہ حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے، معاشرے میں مستحق یا محروم افراد یا کمپنیوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے تا کہ مخصوص مصنوعات کی تیاری یا صنعتی شعبے کے فروغ میں مدد دی جاسکے اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔
درآمدات کے ٹیرف اور چھوٹ ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں کسٹمز ایکٹ مجریہ 1969ء کے شیڈول ا
درآمدی پالیسی آرڈر مجریہ 2022ء کے ضمیمہ الف میں درج اشیاء کی پاکستان میں درآمد پر پابندی عائد ہے۔
تاہم درآمدی پالیسی آرڈر مجریہ 2022ء میں اس پابندی سے استثنیٰ بھی دیا گیا ہے۔
الف- دفاعی مقاصد کیلئے وفاقی حکومت کی طرف سے سامان کی درآمد طرف سے سامان کی درآمد ;
ب- کوئی بھی اشیاء جن کی درآمد کو سفارتی و قونصلر استحقاق ایکٹ مجریہ 1972ء (ای-ا یکس اوف 1972) کے تحت پاکستان میں قائم غیرملکی سفارتی مشنوں کی طرف سے درآمد پر کسٹم ڈیوٹی سے استثنیٰ حاصل ہے؛ اور
ج- وزارتیں، ڈویژن، صوبائی حکومتیں اور ان کے محکمہ جات نیز دیگر سرکاری ادارے اپنی ضروریات پوری کرنے کے لئے درآمدی حیثیت سے قطع نظراس شرط پراشیاء درآمد کرسکتے ہیں کہ ان کے لئے متعلقہ ڈویژن، محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریوں یا مجاز افسروں کی طرف سے براہ راست احکامات دئیے گئے ہوں۔
ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز بشرطیکہ وہ فارن ایکسچینج سے متعلق اپنی ضروریات اپنے لیے مختص فارن ایکسچینج بجٹ میں سے پوری کریں
:مندرجہ ذیل کی درآمد پر پابندی ہے
الف- بھارت یا اسرائیل ساختہ یا بھارت اور اسرائیل سے درآمدشدہ اشیاء: بشرطیکہ اس شق کی دفعات کا اطلاق پاکستان کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی طرف سے قرار دی جانے والی علاج معالجے کی مصنوعات کے ضمن میں بھارت کی حد تک نہیں ہوگا۔
،ب- زندہ جانوروں یعنی مویشیوں، بھیڑوں اور بکریوں نیز گوشت اور ہڈیوں سے تیار کھانوں (میٹ اینڈبون میل ) نیز جانوروں کی بنی ہوئی فیڈ کے اجزا کی درآمد جن پر عالمی ادارہ برائے صحت حیوانات (ورلڈ ہیلتھ آرگنازیشن او آ ئی ای) کی طرف سے زمینی جانوروں کی صحت کے کوڈ کے تازہ ترین ایڈیشن میں بطور کنٹرولڈخدشہ برائے دماغی امراض (بوائین سپنجفارم انسیفالوپیتھی - بی ایس ای) اور غیر متعین بی ایس ای خدشہ مختلف ممالک سے درآمد پر پابندی عائد کی گئی ہے
ج- جعلی مصنوعات
د- آئیوری کوسٹ سے تمام کھردرے ہیروں کی درآمد
ضمیمہ ب میں درج سامان کی پاکستان میں سیکنڈ ہینڈ یا استعمال شدہ حالت میں درآمد پر پابندی عائد ہے سوائے ان اشیاء جنہیں خصوصی استثناء دیا گیا ہے۔
درآمد کے لئے ممنوعہ اشیاء اور ایسی اشیاء جو استعمال شدہ یا سیکنڈ ہینڈ حالت میں درآمد نہیں کی جاسکتیں۔ان اشیاءکی فہرستیں ملاحظہ کرنے کے لئے براہ مہربانی درآمدی پالیسی آرڈر مجریہ 2022ء کے ضمیمہ جات الف اور جملاحظہ کریں
مزید تفصیلات کے لیے برائے مہربانی یہاں کلک کریں.
پاکستان میں کنٹرولڈ یا ممنوعہ اشیاء برآمد کرنے سے پہلے درآمد کنندہ کو یہ بات یقینی بنالینی چاہیے کہ ان اشیاء کے لئے مجاز حکام کی طرف سے جاری کردہ ضروری پرمٹ اور لائسنس حاصل کر لیے گئے ہیں اور برآمد کےلئے ضروری اقدامات کی تعمیل کی گئی ہے۔ یہ دیکھنے کیلئے کہ کون سی اشیاء کو پاکستان میں درآمد کے لئے ممنوع ہیں یا ان پر پابندی ہے،ٹریڈ پورٹل کے لنک "میرز" پر جائیں
اس کے علاوہ درآمدی پالیسی آرڈر مجریہ 2022ء کے ضمیمہ ب میں ممنوعہ اشیاء کی فہرست دی گئی ہے۔
بیرون ملک سے درآمد کی جانے والی کھیپ کا حصہ یا پورا حصہ اور بندرگاہوں سے دوبارہ برآمد کیے بغیر اسے گھریلو استعمال کے لیے کلیئر کیے بغیر اس طرح کی دوبارہ برآمدات کو فری نمبر کے خلاف ڈیوٹی اور ٹیکس ادا کیے بغیر اجازت دی جائے گی جیسا کہ کسٹم جنرل آرڈر، 2005، کے تحت بیان کیا گیا ہے۔
امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 کی درج ذیل شرائط سے مشروط قابل درآمدی چیف انسپکٹر آف بوائلرز کی پیشگی منظوری سے مشروط ہے: بشرطیکہ استعمال شدہ بوائلرز کو بھی درج ذیل شرائط کے ساتھ درآمد کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
الیف- تجویز کردہ میں سے کسی کے ذریعہ سرٹیفیکیشن پی ایس آئی کمپنیاں جیسا کہ درج ہے اپینڈکس-ایچ کم از کم دس سال کی حفاظت اور باقی زندگی کے لیے ہے اور
بوائلرز کے چیف انسپکٹر سے سرٹیفکیٹ کی تیاری۔