پاکستان سنگل ونڈو ( پی ایس ڈبلیو )

 

پاکستان سنگل ونڈو کمپنی حالیہ سالوں میں حکومت پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی تجارت میں سہولت پیدا کرنے کیلئے کیے جانے والے اہم ترین اقدامات میں سے ایک ہے۔ پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کا مقصد ایک ایسا مربوط الیکٹرانک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جس سے بین الاقوامی تجارت اور ٹرانسپورٹ میں شریک شراکت داروں کودرآمد و برآمد اور ٹرانزٹ سے متعلقہ تمام انضباطی تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے ایک ہی انٹری پوائنٹ پر تاجر اور ٹرانسپورٹرز کو تمام ہم معیار معلومات اورستیاویزات جمع کرا سکیں گے. پاکستان سنگل ونڈو کمپنی سسٹم کے تحت بندرگاہ کے حکام، کمرشل بینکوں، تاجروں، مال بردار کمپنیوں اور ٹرانسپورٹرز کو باہم منسلک کرنے کے علاوہ سرحد پار تجارت نیز نقل و حمل کو برقرار رکھنے میں شریک کسٹمز اور دیگر سرکاری اداروں جیسے بہت سے سٹیک ہولڈرز کو ایک ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے لنک کیا جائے گا جس کا انحصار ایک انٹیگریٹڈ رسک مینجمنٹ سسٹم ، الیکٹرانک ادائیگیوں کے نظام اور معلومات کےبلا رکاوٹ بہاؤ پر ہوگا۔ پاکستان سنگل ونڈو کمپنی تمام متعلقہ سرکاری اداروں کے لئے بہترریگولیٹری کنٹرول فراہم کرے گا اور اس کے ساتھ ہی اقتصادی آپریٹرز کیلئے وقت، لاگت اوردرآمد، برآمد اور ٹرانزٹ میں کاروبار کرتے ہوئے پیش آنے والی پیچیدگیوں کو کم کرے گا۔ پاکستان سنگل ونڈو کمپنی پر عمل درآمدکے ذریعے بہتر مسابقت اور شفافیت آنے سے پاکستان کو تجارت اور ٹرانزٹ کیلئے علاقائی مرکز کے طور پر ابھرنے کا خواب پورا ہونے میں مدد ملے گی۔

آسانی سے کاروبار کرنے کے لئے ممبران کو 22 کاغذی دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی جو فی الحال بین الاقوامی تجارت کی غرض سے رجسٹریشن حاصل کرنے کے لیے جمع کرائے جاتے ہیں۔ صرف 500/- روپے جمع کرا کرآپ اپنی رجسٹریشن فائل کی دستی تیاری اور اسکی کروائی کے خرچوں سے بچ سکیں گے اور رجسٹریشن میں وقت کی بچت ہو گی جو کہ اوسطاً 10 دن کا وقت کم ہو کر چند منٹ رہ جائے گا۔

-:اضافی قیمتی فوائد

پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کی وجہ سے تاجر سبکرا ئیبرز تجارتی مال کی تفصیل (گڈذ ڈکیلرشین) بزریہ کمپیوٹر جمع کروا سکیں گے اور الیکٹرانک امپورٹ فارم (ای آئیی ایف) اور الیکٹرانک ای فارم (ای ایف ای) کی ضرورت نہ رہے گی اور باقی جمع کراۓ گئے تجارتی دستاویزات خود بہ خود متعلقہ سرکاری اداروں تک پہنچ جائیں گے۔

سبسکرپشن کے لئے 6 آسان اقدامات

-کو وزٹ کریں پھر سبسکرائب کے بٹن کو دبائیں  www.psw.gov.pk سبسکرپشن کا عمل شروع کرنے کیلئے اپنے انٹرنیٹ براؤزر کے ذریعے

-تصدیق کے لئے براہ کرم قومی شناختی کارڈ نمبر،نیشنل ٹیکس نمبر، سیکورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان  نمبر، موبائل نمبر اوراپنا ای میل فراہم کریں

-ناقابل واپسی سبسکرپشن فیس موصول شدہ (پی اس آئی ڈی) کے ذریعے جمع کرائیں

-اپنے موبائل نمبر اور ای میل کی تصدیق بذریعہ  کریں

بائیومیٹرک ویریفیکیشن کیلئے اپنے قریبی نادرا (ای سہولت) فرنچائز جائیں اگرآپ رعشے، دھندلاہٹ،انگلیوں کے نشان گھس جانے، بڑھاپے یا کسی اور طبی وجہ سے بائیومیٹرک ویریفیکیشن کرانے سے قاصر ہیں تو منتخب کلکٹریٹ کے سے اپنی شخصی شناخت ریکارڈ کروائیں

-ای میل پر موصول شدہ لنک کے ذریعے اپنا یوزر ایڈی اور پاس ورڈ خود بنا ئیں

سبسکرپشن کے لیئے آپ رہنما ئی ہدایات ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔

 

 

 

کیا آپ کو یہ معلومات مفید معلوم ہوئی ہیں؟