ٹریڈ انفارمیشن پورٹل آف پاکستان کے بارے میں تفصیل
ٹریڈانفارمیشن پورٹل آف پاکستان ایک ایسی ویب سائٹ ہے جہاں کسی بھی مصنوعات كے (ایچ ایس کوڈ) -كے زریعہ درآمدات، برآمدات اور ٹرانزٹ سے متعلق تازہ ترین اور مکمل انضباطی معلومات حاصل کی جا سکتی ہے. اس کے علاوہ بین الاقوامی تجارت کیلئے مفید شماریاتی اعدادوشمارحاصل کیے جا سکتے ہیں
پاکستان کا
ٹریڈانفارمیشن پورٹل بے شمار فوائد فراہم کرتا ہے. اس پورٹل کے زریعے وسیع معلومات تک آسان
طریقے سے رسائی ممکن ہے جو تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق اہم فیصلے کرنے کے لیے انتہائی ضروری
ہے۔جنرل ایگریمنٹ آن ٹیرف اینڈ ٹریڈ کے شفافیت کے عہد سے متعلق آرٹیکل 21 کے تحت ٹریڈ
انفارمیشن پورٹل قائم کیا گیا ہے۔ عالمی ادارہ برائے تجارت
کے
تجارتی سہولیاتی معاہدے
کے
آرٹیکل 2.1 کے تحت پاکستان ٹریڈ انفارمیشن پورٹل 31 مارچ 2022ء تک قائم کرنے کا
پابند ہے۔
ٹریڈ انفارمیشن
پورٹل آف پاکستان میں دستیاب ہر قسم کی معلومات کو پی - ایس - ڈبلیو ایکٹ 2021ء کے شیڈول۔(ا) کے مطابق 77 دیگر سرکاری
اداروں سے جمع کیا گیا ہے اور ان کی توثیق کی گئی ہے۔ قانونی دستاویزات تمام متعلقہ
قوانین، قواعد و ضوابط اور احکامات وغیرہ، طریقہ ہائے کار، اقدامات،
اشیاء، درخواستی فارم اور فیس کے شیڈول وغیرہ کے ہزاروں لنک بناتے ہوئے انضباطی مواد
کوپاکستان کسٹمز ٹیرف میں
کی بنیاد پر
ڈیجیٹائز کیا گیا ہے۔
پاکستان میں تجارتی
معلومات کا پورٹل تیار کرنے کے لئے ماضی میں کیے جانے والے اقدامات کے کامیاب نتائج برآمد نہیں
ہوئے۔پاکستان سنگل ونڈو کمپنی ابتدائی تجزیے اور ڈیزائن کی بدولت اپنے مربوط ٹیرف مینجمنٹ سسٹم
کے تحت ٹریڈ انفارمیشن
پورٹل آف پاکستان کے لئے زیادہ تر بنیادی کام پہلے ہی مکمل کیا جاچکا ہے، اور یہ پاکستان کے بین
الاقوامی وعدوں کو پورا کرنے میں حکومت کی مد د کرنے کیلئے ایک منطقی قدم تھا۔ یو ایس ایڈ کے
تعاون سے اپریل 2021ء میں بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئیں اورٹریڈ انفارمیشن پورٹل
آف پاکستان سے متعلقہ ایک ٹول کٹ عالمی بینک سے مفت لی گئی۔ اس کے بعدسے تمام 77 دیگر سرکاری
اداروں اور نجی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کو پی - ایس - ڈبلیو کی خصوصی ٹیم نے صلا ح مشورے کے سلسلے
میں شامل کیا تاکہ متعلکہ سرکاری تجارتی مواد کو اکھٹا کیا جائے ،اسکی تصدیق کی جائے اور اسکے
بعد پورٹل پر اپلوڈ کیا جائے ۔
پاکستان سنگل ونڈو کمپنی نے ٹریڈ انفارمیشن پورٹل آف پاکستان کےنظام کو فعال رکھنے کے لئے ایک انتظامی ڈھانچہ قائم کیا ہے- پی -اس -ڈبلیو ہیڈ کواٹر میں تعینات ٹریڈ انفارمیشن پورٹل آف پاکستان کی انتظامی ٹیم کی ذمداری ہے کے وہ پورٹل کو اپ ڈیٹ رکھے اوردیگر سرکاری اداروں کے ساتھ رابطے میں رہے اور پی -اس -ڈبلیو-سی کی گورننگ کونسل کو ٹریڈ انفارمیشن پورٹل آف پاکستان کے کام کے بارے میں معلمومات اور مشورے مہیا کرے- مارچ ٢٠٢٢ میں افتتاح سے پہلے مفاہمت کی یاداشت (ایم او یو) میں طے پانے والے اصولوں اور وعدوں کے ذریعے تمام سٹیک ہولڈرز کے مابین اشتراک و تعاون کو یقینی بنایا جا رہا ہے
ٹریڈ انفارمیشن پورٹل آف پاکستان کوتاجروں، سمندر پار پاکستانیوں اور ممکنہ سرمایہ کاروں کے نقطہ نظر سے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ یہاں سے سرحد پار تجارت کے ضوابط اور دیگر ضروریات کے بارے میں تازہ ترین اور مستند معلومات حاصل کرسکیں۔ ٹریڈ انفارمیشن پورٹل آف پاکستان تازہ ترین تجارتی اعدادوشمار، تجارتی معاہدوں اورپاکستانی برآمد کنندگان کو بین الاقوامی منڈی میں ترجیحی مارکیٹ تک رسائی کیلئے معلومات بھی فراہم کرے گا۔ ٹریڈ انفارمیشن پورٹل آف پاکستان انہیں سرحد پار تجارتی لین دین کرتے ہوئے باخبر فیصلے کرنے کے قابل بھی بنائے گا۔ مزید برآں ٹریڈ انفارمیشن پورٹل آف پاکستان انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں رہنمائی فراہم کرے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کار اور دوسرے مہمانوں کو پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری کی طرف راغب کیا جا سکے۔
پاکستان سنگل ونڈو کمپنی نے ٹریڈ انفارمیشن پورٹل آف پاکستان منصوبے کے آغاز سے لے کر اب تک سرکاری اور نجی شعبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا ہے۔ پروجیکٹ لائف سائیکل کے دوران متعدد آگاہی اور معلوماتی ویبینارز اور سیمیناروں کا انتظام کیا گیا ہے۔ کراچی اور اسلام آباد میں قومی سطح کی دو ورکشاپیں منعقد کی گئی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی کے ہدف کے تہت ٹریڈ انفارمیشن پورٹل آف پاکستان کی ٹیم اس ماہ میں ملک بھر کے تمام معروف چیمبرز آف کامرس اینڈ ٹریڈ باڈیز کا دورہ کرنے کے لئے ایک وسیع روڈ شو کا اہتمام کر رہی ہے۔
ورلڈ بینک گروپ
(ڈبلیو بی جی) کی طرف سے ایک غیر خصوصی لائسنس کے معاہدے کی بنیاد پر پاکستان سنگل ونڈو کمپنی
کو سافٹ وئیربشمول سورس کوڈ فراہم کیا گیا ہے۔یہ ویب سائٹ حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان
سنگل ونڈو کے زیراہتمام چلائی جاتی ہے۔ اس ویب سائٹ کا مقصدعوام کو پاکستان میں درآمد کی جانے
والی اشیاء اور پاکستان سے برآمدکی جانے والی اشیاءسے متعلق قوانین، طریقہ کار اور دلچسپی کے
دیگر موضوعات کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔ اس ویب سائٹ پرمعلومات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔
یہ ویب سائٹ اور اس کا استعمال پاکستان کے قوانین کے تابع ہے۔
ممبران کو ویب سائٹ پر پہلے سے فراہم کردہ متعلقہ معلومات اور دستاویزات میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کیے جانے پر فوری اطلاع موصول ہو گی۔
کسی بھی قسم کے قانونی متن سمیت اس ویب سائٹ میں شامل معلومات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ اس سلسلے میں آپ کو متعلقہ ادارے سے پیشہ وارانہ رائے یا مشورہ حاصل کرنا چاہیے۔ پاکستان سنگل ونڈو کمپنی یا اس ویب سائٹ پر موجود کوئی دیگر ادارہ اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والی معلومات کے نتیجے میں پہنچنے والے کسی بھی مالی نقصان یا قانونی کاروائی کے لئے ذمہ دار نہیں ہے۔ پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کسی بھی ویب سائٹ لنک پر موجود مواد کے لئے ذمہ دار نہیں ہے اور اس بات کی بھی ضمانت نہیں دی جا سکتی کہ یہ لنک ہمیشہ کام کرتا رہے گا۔ دیگر ویب سائٹس جنہیں ٹریڈ انفارمیشن پورٹل آف پاکستان سے منسلک کیا گیا ہے یہ مختلف شرائط و ضوابط کے تحت کام کر رہی ہیں۔
اس ویب سائٹ پر کسی بھی تصویر سمیت شائع ہونے والے مواد کے حقوقی اشاعت پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کی ملکیت ہے ۔ ایسا مواد ذاتی ضرورت کے تحت نقل کیا جاسکتاہے۔ اگر یہ مواد شائع یا تقسیم کرنا ہے تو اشاعت حقوق کا حوالہ دینا لازمی ہے۔ اس ویب سائٹ پر موجود حکومت پاکستان کے امتیازی نشان (لوگو) بغیر اجازت نقل نہیں کیے جاسکتے ۔ لوگو یا کسی دوسرے مواد کو دوبارہ پیش کرنے کی اجازت کے بارے میں کسی بھی استفسار کے لیے اس ویب سائٹ پر رابطہ فارم کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈ انفارمیشن پورٹل آف پاکستان مینیجر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔